محمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں

کرکٹرکی والدہ دو دن سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں


Sports Reporter March 05, 2019
محمد عامر نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردی۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بالرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔

کرکٹرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔ انہوں نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔ کرکٹرکی والدہ دو دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ محمد عامرکی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔





گزشتہ روزمحمد عامرنے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔