صدر زرداری نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین ابراہیم کا استعفیٰ منظور کر لیا

صدرمملکت نے تہران روانگی سے قبل استعفے کی منظوری دی.


Online August 04, 2013
صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم استعفیٰ منظورکرکے مزیدکارروائی کیلیے وزیر اعظم کو بھجوادیا۔ فوٹو : فائل

صدرآصف علی زرداری نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کااستعفیٰ منظورکرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم استعفیٰ منظورکرکے مزیدکارروائی کیلیے وزیر اعظم کو بھجوادیا، وزیراعظم کارروائی کے بعد کابینہ ڈویژن کو بھجوائیں گے کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نوٹیفکیشن ہوتے ہی عہدے سے فارغ تصورکیاجائے گا۔ صدرمملکت نے تہران روانگی سے قبل استعفے کی منظوری دی.

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے چندروزقبل صدارتی انتخابات کے بعداپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاتھا۔

مقبول خبریں