برطانوی خاتون پروفیسر میری بیئرڈ کو ٹوئٹر پر بم حملے کی دھمکی

مجھے حقیقت میں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا لیکن مجھے ایسا لگا کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ میری بیئرڈ


Net News August 05, 2013
مجھے حقیقت میں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا لیکن مجھے ایسا لگا کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ میری بیئرڈ فوٹو: فائل

برطانیہ میں کلاسیکی ادب کی پروفیسر اورٹی وی میزبان میری بیئرڈ کوٹوئٹر پر بم حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

یہ واقعہ ٹوئٹر کے برطانیہ میں جنرل منیجر کی جانب سے ٹوئٹر پر غیر مہذبانہ رویے کا شکار ہونے والی خواتین سے معذرت کرنے کے بعد پیش آیا ہے۔ پروفیسر بیئرڈ جنھیں اس سے پہلے بھی ٹوئٹر پر دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں، نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے اس دھمکی آمیز پیغام کی پولیس کو رپورٹ کر دی ہے۔ اس ٹوئٹ میں اسی قسم کی زبان استعمال کی گئی ہے جو اس سے قبل موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات میں کی گئی تھی جن میں چند خواتین کو ریپ کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

ٹوئٹر پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کیلیے ٹوئٹر کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ پروفیسر بیئرڈ نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ انھوں نے اس دھمکی کے بارے میں پولیس کو رپورٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی ہے کہ پولیس کے پاس اس حوالے سے ایک اور کیس کا ریکارڈ ہو۔ پروفیسر بیئرڈ نے بی بی سی کے ریڈیو فائیو لائیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت خوفناک ہے اور اسے رکنا ہوگا۔ سچ بات یہ ہے کہ مجھے حقیقت میں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا لیکن مجھے ایسا لگا کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں