آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا تاثر مسترد کردیا، اگلی پی ایس ایل کیلیے دستیاب

نمائندہ خصوصی  منگل 12 مارچ 2019
شائقین کی محبت دیکھ کر ان کا شکریہ ادا کرنے کیلیے  میدان کا چکر لگایا، آفریدی

شائقین کی محبت دیکھ کر ان کا شکریہ ادا کرنے کیلیے میدان کا چکر لگایا، آفریدی

 کراچی:  شاہد آفریدی کے میدان کا چکر لگانے پر لیگ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ غیر اہم میچ ہونے کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کرکے کرکٹ سے محبت کا ثبوت دیا، میں نے ان کا شکریہ ادا کرنے کیلیے  میدان کا چکر لگایا، انھوں نے کہا کہ مجھے تھوڑے فٹنس مسائل ہیں اگلے 2،3 ماہ میں ان پر قابو پانے کی کوشش کروں گا۔

ایک سوال پر آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز سے پوچھوں گا کہ وہ اگلے سیزن میں مجھے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، میں تو کھیلوں گا، انھوں نے کہا کہ مالک کی وجہ سے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فیورٹ قرار دوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔