ناکامی پرصرف کپتان ہی نہیں پوری ٹیم کو جوابدہ ہونا چاہیے فخرزمان

کراچی میں شائقین کرکٹ کا ذوق قابل تحسین ہے، فخر زمان


Sports Reporter March 12, 2019
کراچی میں شائقین کرکٹ کا ذوق قابل تحسین ہے فوٹو: فائل

لاہور قلندرزکے کپتان فخر زمان نے منیجر ثمین خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں جگہ نہ بنانے پر آرام کا موقع ملے گا۔

انگلینڈ کے خلاف اچھی کاردگی دکھانے کے لیے پُر امید ہوں، انھوں نے کہا کہ میں انجری سے نجات پانے کی کوشش کروں گا، ناکامی پرصرف کپتان نہیں پوری ٹیم کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا قیادت کے دوران دباؤ کا شکار بھی ہوا، کراچی میں شائقین کرکٹ کا ذوق قابل تحسین ہے، قلندرز کے اونر فواد رانا نے کہا کہ قسمت نے ساتھ نہیں دیا، کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بھی ناکامی کا سبب بنا، ہمارا اپنے معروف کھلاڑیوں کوخیرباد کہنے کا ارادہ نہیں ہے۔