انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتا’’فیس بک‘‘ اکاؤنٹ جعلی ہے نعمان اعجاز

میں سمجھتا ہوں کہ فنکاروں کی اکثریت کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ فیس بک استعمال کرسکیں، نعمان اعجاز


Showbiz Reporter August 06, 2013
میں سمجھتا ہوں کہ فنکاروں کی اکثریت کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ فیس بک استعمال کرسکیں، نعمان اعجاز فوٹو: فائل

اداکارنعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ان کے نام سے سوشل ویب سائٹ پربنے جعلی اکاؤنٹ بنا ہے۔ انھوں نے ''فیس بک'' کو''فیک بک'' قراردیدیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی فنی مصروفیات اس قدر ہیں کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کا وقت ہی نہیں مل پاتا۔ ایسے میں فیس بک پراکاؤنٹ بنانا اورپھر اس کے ذریعے لوگوں سے باتیں کرنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ کسی قریبی شخص نے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

لہذا لوگ سوچ سمجھ کر فنکاروں سے بات کیا کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ فنکاروں کی اکثریت کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ فیس بک استعمال کرسکیں۔ کچھ دوستوں نے اپنے اکاؤنٹ بنا رکھیں لیکن ان میں اکثریت جعلی اکاؤنٹس پرمشتمل ہے۔

مقبول خبریں