نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلیے کراچی آنے سے معذرت کر لی

مجھے بڑا افسوس ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آسکوں گا، سابق چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter March 13, 2019
مجھے بڑا افسوس ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آسکوں گا، سابق چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلیے آنے سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل مقابلے میں مدعوکیا تاہم مجھے بڑا افسوس ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آسکوں گا۔

یاد رہے کہ فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔