بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پائیول پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی میں پی ایس ایل فور فائنل میں اسٹار فٹبالر کی موجودگی کا امکان ہے جب کہ وہ 16 مارچ کو پہنچ رہے ہیں۔


Sports Reporter March 13, 2019
کراچی میں پی ایس ایل فور فائنل میں اسٹار فٹبالر کی موجودگی کا امکان ہے جب کہ وہ 16 مارچ کو پہنچ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پائیول فٹبال کو فروغ دینے کیلیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

کارلس پائیول فنٹاسٹک ورلڈ سوکرز اسٹارکے میچزکی پروموشن کیلیے آئیں گے، کراچی میں پی ایس ایل فور فائنل میں بھی ان کی موجودگی کا امکان ہے،اسٹار فٹبالر 16 مارچ کو پہنچ رہے ہیں۔

سابق اسپینش فٹبالر نے10سال تک بارسلونا کی قیادت سنبھالی، وہ 2008 کی یوروکپ فاتح اسپینش ٹیم کے ممبر بھی رہے۔

واضح رہے اس سے پہلے رونالڈینو، کاکا اور فیگو جیسے انٹرنیشنل پلیئرزبھی پاکستان آچکے ہیں۔