گیس چوری پر لیگی رہنما کے خلاف مقدمہ چھاپوں کے دوران بجلی کے6ہزار جعلی میٹر برآمد

راولپنڈی،ریسٹورنٹ پرچھاپہ،75لاکھ کی گیس چوری پکڑی گئی، 3گرفتار،لاہورمیں جعلی میٹربنانے والی 3 ورکشاپس سیل


Numaindgan Express August 06, 2013
راولپنڈی،ریسٹورنٹ پرچھاپہ،75لاکھ کی گیس چوری پکڑی گئی، 3گرفتار،لاہورمیں جعلی میٹربنانے والی 3 ورکشاپس سیل فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروںمیں بجلی اورگیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اوربجلی کے جعلی میٹرتیارکرنے والی 3 ورکشاپس پرچھاپے مارکر6 ہزارجعلی میٹربرآمدکرلیے گئے۔

لاکھوںروپے کی بجلی وگیس چوری پکڑی گئی جبکہ گیس چوری پرن لیگی رہنماسمیت مختلف افرادکے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،جنوبی پنجاب میں مہم کے دوران لیگی کارکنوں نے میپکوٹیم کوتشددکانشانہ بنایا۔لاہورکی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام بنائی گئی وزیراعلیٰ ٹاسک فورس نے برانڈرتھ روڈ پرجعلی میٹربنانے والی تین ورکشاپس ماشااللہ میٹر،بابرمیٹراورشفاعت میٹرورکشاپ پراچانک چھاپے مارے اورتلاشی کے دوران آئیسکو، لیسکو،ہیسکو، کے ای ایس سی، آزادکشمیراورپیپکوکے لیے تقریباً 6 ہزاربجلی کے تیارشدہ میٹروں کوبرآمدکرلیااوراس کاروبارسے منسلک 4 افرادناصرخان، ولیدخان، بابرخان اورشفاعت کوحراست میں لے کرتھانہ نولکھاپولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی سی اونے کہاکہ پکڑے جانے والے ملزمان بڑی تعداد میں پورے پاکستان میںجعلی بجلی کے میٹرسپلائی کررہے تھے۔

جبکہ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنماقیصرامین بٹ کی راوی روڈ پرقائم فیکٹری پرایس جی پی ایل لاہورریجن کی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ ماراتوبڑے پیمانے پرگیس چوری پکڑی گئی جس پرمقدمہ درج کرلیاگیاتاہم قیصرامین بٹ نے بتایاکہ متعلقہ فیکٹری کئی سال قبل وہ کرائے پردے چکے ہیں ان کاگیس چوری سے کوئی تعلق نہیں۔ملتان سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق خصوصی ٹیم نے چاہ گلوبستی علم پوربوسن روڈ میںچوہدری لطیف کے پولٹری فارم پرچھاپہ مارکر22 لاکھ کی گیس چوری پکڑ لی۔ ٹاسک فورس نے غوث آبادسینٹرل جیل روڈ پرمختارسوپ فیکٹری پربھی چھاپہ مارا۔ یہاں10 لاکھ روپے کی گیس چوری کی جارہی تھی۔ مالکان فرارہوگئے جن کے خلاف مختلف تھانوںمیں مقدمات درج کرادیے۔



مظفرگڑھ کے علاقہ شاہ جمال میں محمدرمضان کی آٹے کی چکی پرچھاپہ ماراگیاجہاںریموٹ کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ ٹیم نے میٹرقبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرادیا۔ نامہ نگارکے مطابق ایس ڈی اوجتوئی ملک نذیرکی قیادت میں ٹاسک فورس نے ن لیگ کے کارکن کی دکان پرچھاپہ ماراجہاںبجلی چوری کی جارہی تھی۔ ٹیم نے میٹراتارنے کی کوشش کی توسجادحسین' میاںندیم احمداورمیاں کلیم اللہ الجھ پڑے۔ ٹیم کویرغمال بناکرتشددکانشانہ بنایا۔ اہل علاقہ کی مداخلت پرٹیم کورہائی ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،کوٹ ادومیں22 بجلی چوروںکورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمات درج کرادیے گئے۔کبیروالامیںگزشتہ روز11 افرادکے خلاف بجلی اورگیس چوری کے مقدمات درج کرائے گئے۔

سیالکوٹ پولیس نے 2بجلی چوروںکوگرفتار کر لیا۔خان پورسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی چوروںکے خلاف جاری مہم کوناکام بنانے کے لیے واپڈاافسران واہلکاروںنے واپڈادفاترکوتالے لگادیے ۔ایف آئی اے پولیس ایبٹ آبادنے ہری پورشہرکے قریب لورہ روڈ پرڈیری وکیٹل فارم پرچھاپہ مارکربجلی چوری کرتے ہوئے فارم کے مالک کورنگے ہاتھوںپکڑ لیا۔سرگودھاسے نمائندے کے مطابق ٹرسٹ پلازہ کاتاجراپنے گھرمیں بجلی چوری کرتے پکڑاگیا۔تحصیل ساہیوال کے علاقے حبیب پورمیں واپڈاٹیم پرحملہ کردیاگیااورقتل کی دھمکیاں دیں۔

ایس ڈی اوکی رپورٹ پرپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔علاوہ ازیںسوئی گیس ٹاسک فورس نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی کے معروف پیپرگرل ریسٹورنٹ میں75 لاکھ روپے کی گیس چوری کوبے نقاب کرتے ہوئے ہوٹل منیجرسمیت 3 افرادکوگرفتار کرلیا۔ چھاپہ مارٹیم نے ہوٹل انتظامیہ کوگھریلو میٹرسے ریسٹورنٹ چلاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اس موقع پرگیس ٹاسک فورس کی ٹیم نے میٹرکاکنکشن منقطع کرکے دیگرگیس تنصیبات اتارلیں۔