چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے درخواست دائر

صوبائی عدالت عالیہ ریاست کے بجائے ذمہ دار افراد کا ساتھ دے رہی ہے ، درخواست گزار کا موقف


INP August 06, 2013
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس جناب دوست محمد خانبنوں جیل حملہ کیس کی سماعت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست گزار شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق پاکستان گزشتہ برس بنوں جیل میں ہونے والے حملے پرعدالت میں اپنا موقف بیان کرنے سے قاصر ہے۔ عدالت عظمیٰ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا حکم دے چکی ہے، اسی طرح بنوں واقعے میں نامزد افراد بھی بالاتر نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ قومی سلامتی کے تحفظ سے قاصر اور اس کے چیف جسٹس کیس کی سماعت کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صوبائی عدالت عالیہ ریاست کے بجائے ذمہ دار افراد کا ساتھ دے رہی ہے اور وفاقی حکومت جواب طلبی کے باوجود عدالت میں موقف بیان نہیں کرسکی۔ اس لئے سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس جناب دوست محمد خان کو ان کے فرائض کی ادائیگی سے روک دے۔