زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔


Business Reporter March 15, 2019
زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ فوٹو: فائل

گذشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 64 لاکھ ڈالرز اضافے سے 8 ارب 12 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر33لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 84 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

واضح رہے کہ عرب امارات سے موصول ہونیوالے ایک ارب ڈالرز زرمبادلہ کے ذخائر کے پول میں آئندہ ہفتے شمار کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں