اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

میاں اصغر سلیمی  اتوار 17 مارچ 2019
حر مشتاق اور شمائلہ ارباب سے سونے کے تمغے جیتے، فوٹو: سوشل میڈیا

حر مشتاق اور شمائلہ ارباب سے سونے کے تمغے جیتے، فوٹو: سوشل میڈیا

ابوظہبی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ابوظہبی میں جاری میگاایونٹ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حر مشتاق نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے، انہوں نے 1500 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سبزہلالی پرچم لہرایا۔ پاکستانی ایتھلیٹ شمائلہ ارباب بھی سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 200 میٹر ریس کے دوران انجام دیا۔

امبر اخلاق نے 1500 میٹر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیتا جب کہ پاکستانی اتھلیٹ عفان نے پاور لفٹنگ مقابلوں میں 4 سلور میڈل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔