بھٹ شاہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر نوعمر لڑکے کو قتل کردیا

ہالا شہداد پور روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے 15سالہ مظہر لاشاری سے رکشا چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر گولی چلا دی


Nama Nigar August 08, 2013
مقتول بھٹ شاہ کا رہائشی تھا جو جیکب آباد سے مزدوری کے لیے آیا تھا۔ فوٹو: فائل

رہزنی کی واردات میں مزاحمت پر نو عمر لڑکے کو قتل کر دیا گیا، ملزمان فرار۔

تفصیلات کے مطابق ہالا شہداد پور روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے 15سالہ مظہر لاشاری سے رکشا چھیننے کی کوشش کی ، لڑکے نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے مظہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔



لڑکے کی لاش کافی دیر تک سڑک کنارے پڑی رہی، بعد ازاں ہالا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی جسے بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ مقتول بھٹ شاہ کا رہائشی تھا جو جیکب آباد سے مزدوری کے لیے آیا تھا۔

مقبول خبریں