پولیو قطرے پلانے کیلیے والدین کو آمادہ کیا جائے ڈی سی سانگھڑ

ضمنی انتخاب کی وجہ سے پولیو مہم 19کے بجائے 26 اگست سے شروع ہوگی،سکندر علی


Nama Nigar August 08, 2013
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھپرو میں این اے235 پر 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث 19اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم منسوخ کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی کی زیر صدارت پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں اجلاس ہوا، جس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، تعلیم اور ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھپرو میں این اے235 پر 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث 19اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم منسوخ کردی ہے اور اب یہ مہم26 اگست سے شروع ہوگی ۔ کھپرو شہر اورنواح میں 10 خاندانوں نے اپنے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیم کے انچارجز پر زور دیا کہ مزکورہ فیملیز کو کسی بھی طرح پولیو کے قطرے پلانے کے لیے آمادہ کیا جائے۔



انھوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم میں کام کرنے والے ورکرز کو کھپرو پولیس تحفظ فراہم نہیں کرتی انکے خلاف متعلقہ حکام نوٹس لیکر کارروائی کریں ۔اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بعض علاقوں میں ویکسین کے لیے ریفریجریڑ خراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے ویکسین کی افا دیت ختم ہو جا تی ہے۔ اجلاس سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، سول سرجن سول ہسپتال سانگھڑ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مقبول خبریں