صبح خود جاگنے والے زیادہ ذہین ہوتے ہیں ماہرین

رات گئے جاگنا اور صبح دیر سے اٹھنے کی عادت صحت کے لیے اچھی نہیں


Net News August 26, 2012
رات گئے جاگنا اور صبح دیر سے اٹھنے کی عادت صحت کے لیے اچھی نہیں. فوٹو اے ایف پی

برطانوی سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صبح خود بخود جاگنے والے تندرست ذہین اور توانا ہوتے ہیں جب کہ وقت پر کلاک کے الارم اور کسی کی مداخلت پر جاگنے والے بیمار سست اور کاہل واقع ہوتے ہیں مجموعی طور پر قوموں کا یہ رویہ بھی نوٹ کیا گیا ہے ۔

ماہرین نے اس حوالے سے بھی کہا ہے کہ صبح جلد اٹھنے والی قومیں زیادہ ترقی کرتی ہیں اور دن بھر کام کرکے درمیان میں کچھ نیند پوری کرلینے کے بعد دوبارہ کام کرنیوالوں کی تعمیری قوت بڑھتی ہے ایسی قوم اور لوگ کبھی پیچھے نہیں رہتے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رات گئے بغیر کسی خاص مقصد کے جاگنا اور صبح دیر سے اٹھنے کی عادت بھی خرابی کا باعث بنتی ہے ،ضرورت کے تحت مکمل نیند بھی ضروری ہے مگر جلدی سونے اور صبح جلدی جاگنے کی عادت زیادہ صحت مند رہنے کی علامت ہے ۔

مقبول خبریں