پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس نے 61 میڈلز جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے 92 ایتھلیٹس 10 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے۔


Sports Reporter March 22, 2019
اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے 92 ایتھلیٹس 10 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 61 میڈلز جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

ابوظبی میں 14مارچ سے جاری ایونٹ جمعرات کو رنگارنگ تقریب کے ساتھ ختم ہوا، پاکستان ایتھلیٹس نے 18 گولڈ، 28 سلور اور 15 برانز میڈلز جیت کرمہم کا اختتام کیا۔

یاد رہے کہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے 92 ایتھلیٹس 10 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے اور شاندار کارکردگی سے دل جیت لیے۔