زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب 70کروڑ96لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔


Business Reporter March 22, 2019
زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، مجموعی مالیت 15 ارب 70 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہوگئی. فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 15مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب 70کروڑ96لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ 15مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔

غیرملکی قرضوں اور آفیشل ادائیگیوں کے بعد سرکاری ذخائر میں 71کروڑ 60لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

مقبول خبریں