بھارت کی پہلی ایٹمی آبدوز کا جوہری ری ایکٹر آن کردیا گیا

ایٹمی توانائی سے چلنے والی 6ہزار ٹن وزنی آبدوز کو آئی این ایس اریہنت کانام دیاگیا ہے۔


Online August 12, 2013
ایٹمی توانائی سے چلنے والی 6ہزار ٹن وزنی آبدوز کو آئی این ایس اریہنت کانام دیاگیا ہے۔

KARACHI: بھارت کی پہلی ایٹمی آبدوز اریہنت کاجوہری ری ایکٹرآن کردیا گیا۔

آبدوز 2 سال میں مکمل کام شروع کرے گی۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے آبدوزکے ری ایکٹرکے کام شروع کرنے کومقامی ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم سنگ میل قراردیا ہے۔ بھا رتی میڈیاکے مطابق ایٹمی ری ایکٹرسے چلنے والی یہ آبدوزجوہری میزائلوں سے لیس کی جائیگی جوسمندر کی گہرائیوں سے اپنے ہدف پرنشانہ لینے کی جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی، آبدوز 2 سال میں مکمل فعال ہوجائیگی۔

ایٹمی توانائی سے چلنے والی 6ہزار ٹن وزنی آبدوز کو آئی این ایس اریہنت کانام دیاگیا ہے۔ یہ ان 5ایٹمی آبدوزوں کاحصہ ہے جوبھارت میںتیار کی جارہی ہیں۔ یہ آبدوز 85میگاواٹ کے ایٹمی ری ایکٹرکی مددسے چلتی ہے اورعملے کے 95افراد کولے کر 24ناٹ کی رفتارسے سفرکرسکتی ہے۔

مقبول خبریں