پاکستانی فلموں کو اچھارسپانس ملناخوش آئندہے اعجازکامران

فلم بین پاکستانی فلم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن چند عناصرجان بوجھ کر پاکستانی فلموں کی منفی تشہیر کرتے ہیں،اعجازکامران


Showbiz Reporter August 12, 2013
فلم بین پاکستانی فلم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن چند عناصرجان بوجھ کر پاکستانی فلموں کی منفی تشہیر کرتے ہیں،اعجازکامران۔ ڈیزائن عیسی ملک/ ایکسپریس

پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین معروف فلمسازچوہدری اعجازکامران نے کہا ہے کہ عیدالفطر پرپاکستانی فلموں''عشق خدا اورڈرٹی گرل'' کوفلم بینوں کی جانب سے اچھارسپانس ملنا بہت خوش آئند بات ہے۔

فلم بین پاکستانی فلم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن چند عناصرجان بوجھ کرمنفی پراپیگنڈہ کرتے ہوئے پاکستانی فلموں کی منفی تشہیر کرتے ہیں اوراس کی وجہ سے فلم انڈسٹری شدیدبحران کا شکارہے۔ ان خیالات کااظہارچوہدری اعجاز کامران نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اچھی اوربری فلمیں دنیا کی ہر فلم انڈسٹری میں بنتی ہیں۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں سالانہ 15سوکے قریب فلمیں بنائی جاتی ہیں لیکن تمام فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں۔

جب کہ ہمارے ایک دور میں بننے والی فلمیں زبردست بزنس کرتی تھیں اورخاص طور پر عیدالفطر پرنمائش کیلیے پیش کی جانیوالی فلمیں تومنافع بخش ثابت ہوتی تھیں۔ اس مرتبہ بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے شدید بحران کے باوجود اچھی اورمعیاری فلمیں بنی ہیں لیکن ان کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نقصان پہنچایاجارہاہے۔ یہ مفادپرست لوگ اس وقت سے ڈریں جب پاکستان میں غیرقانونی طریقے سے امپورٹ ہونیوالی فلمیں بین ہوجائیں گی۔ اس میں دیرضرور ہے لیکن ایک نہ ایک دن ایساہوگا اورپھر یہ لوگ پاکستانی فلموں کے حصول کیلیے ہمارے آگے پیچھے ہونگے۔

مقبول خبریں