سری دیوی کی 50ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

اداکارہ اس بار اپنی سالگرہ زخمی بازو کے ساتھ منائیں گی۔


Net News August 13, 2013
اداکارہ اس بار اپنی سالگرہ زخمی بازو کے ساتھ منائیں گی۔فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی 50ویں سالگرہ آج 13اگست کو منائی جائے گی ۔

اداکارہ اس بار اپنی سالگرہ زخمی بازو کے ساتھ منائیں گی۔ سری دیوی کی پچاسویں سالگرہ کا جشن کا جوش ماند پڑگیا۔ فلمی دنیا میں ایک بار پھر انٹری دینے والی سری دیوی اس سال پچاس سال کی ہوجائیں گی۔ خوبصورت اور دلکش اداکارہ کی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے زبردست پلان سوچا تھا۔

جس میں سالگرہ کے دن وہ سب کو اہتمام سے بلائیں گے اوراس میں سری دیوی اپنا رقص دکھائیں گی لیکن یہ سب خواب ہوگیا جب سری دیوی کو کہنی میں تکلیف ہوئی۔ اپنے سیدھے بازو کا علاج کروانے جب وہ امریکا گئیں تو الٹا نئی تکلیفیں گلے پڑگئیں۔اب سری دیوی کو ایم آر آئی کروانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا اور ساتھ میں خوب آرام بھی ہوگا۔ جس کے بعد وہ اداس ہوگئیں اور کرسی پر بیٹھ کر سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔

مقبول خبریں