ایرون فنچ مسلسل 3 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی نہ بن سکے

شارجہ کے دونوں مقابلوں میں تھری فیگر اننگز سجانے والے مہمان کپتان ابوظبی میں 90 پر آؤٹ ہو گئے۔


Sports Reporter March 28, 2019
شارجہ کے دونوں مقابلوں میں تھری فیگر اننگز سجانے والے مہمان کپتان ابوظبی میں 90 پر آؤٹ ہو گئے۔ فوٹو: فائل

ایرون فنچ مسلسل 3ون ڈے میچز میں سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی بیٹسمین کا اعزاز پانے سے محروم رہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ مسلسل 3 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی نہ بن سکے اور شارجہ کے دونوں مقابلوں میں تھری فیگر اننگز سجانے والے مہمان کپتان ابوظبی میں 90 پر آؤٹ ہو گئے۔

یاد رہے کہ مسلسل 4سنچریاں بنانے کا ریکارڈ کمار سنگاکارا کے نام ہے، پاکستان کی جانب سے ظہیر عباس، سعید انور اور بابراعظم مسلسل 3،3 تھری فیگر اننگز کھیل چکے ہیں۔