فیفا کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی باڈی کو تسلیم کرنے سے انکار

پاکستان فٹبال کا معاملہ 3اپریل کو ممبرز ایسوسی ایشنز اجلاس میں زیر غور آئیگا۔


Sports Reporter March 28, 2019
پاکستان فٹبال کا معاملہ 3اپریل کو ممبرز ایسوسی ایشنز اجلاس میں زیر غور آئیگا۔ فوٹو: فائل

فیفا حکام نے نومنتخب نائب صدر پی ایف ایف سردار نوید حیدر کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا۔

فیفا حکام کی جانب سے جنرل سیکریٹری فاطمہ سامورا کو خط کے جواب میں واضح طور پر آگاہ کیا گیا کہ نئی باڈی کو تسلیم ہی نہیں کرتے، فیکٹ فائنڈنگ وفد کا دورہ بھی کارروائی کے مروجہ طریقہ کار کا حصہ ہے تاہم پاکستان فٹبال کا معاملہ 3اپریل کو ممبرز ایسوسی ایشنز اجلاس میں زیر غور آئیگا۔