شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ نوعمر لڑکا جاں بحق

علاقے میں بھگدڑ، خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا، واقعہ چمبڑ کے گاؤں میں پیش آیا


INP August 13, 2013
فائرنگ کی ایک گولی 12سالہ لڑکے کو جا لگی جسے تشوشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا۔ فوٹو: فائل

شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ، خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

علاقے میں خوف ہراس۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ چمبڑ کے گاؤں کوڑو داؤدانی کے ایک گھر میں شادی کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں، اس دوران ایک منچلے نوجوان نے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جس سے بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کی ایک گولی 12سالہ لڑکے کو جا لگی جسے تشوشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا۔



لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے راستے میںہی دم توڑ گیا ، شادی کی خوشیا ں ماتم میں تبدیل ہوگئیں اور علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔مذکورہ واقعے کے بعد ٹنڈوالہیار کے سیاسی وسماجی رہنماؤں اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔