سی ایم او سنجھورو کا تصدیق کی مد میں رقم وصولی پر نوٹس

غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کی بوگس ویری فکیشن کرانے کے انکشاف پرکارروائی


Online August 13, 2013
ذرائع سے معلوم ہوا کہ عبدالخالق نامی کلرک کی جانب سے ابھی بھی ویری فکیشن کی مد میں رقوم کی وصولی کا عمل جاری ہے.

چیف میونسپل افسر سنجھورونے غیر قانونی طور پر بھرتی ملازمین سے تصدیق کی مد میں رقم کی وصولی کے خلاف سرکلر جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سنجھورو میں گزشتہ دور حکومت میں غیر قانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حکومت سندھ نے ان ملازمین کو فارغ کردیا تھا اور 158ملازمین میں سے صرف 48ملازمین کی تصدیق کرکے ان کو درست قرار دے کر باقی ماندہ کو گھر بھیج دیا تھا اس ضمن میں میونسپل کمیٹی سنجھورو کے ایک اہلکار کی جانب سے ان ملازمین سے ویری فکیشن کی مد میں رقوم جمع کرنے کا انکشاف اخبارات میں ہونے کے بعد چیف میونسپل آفیسر سنجھورو نے ایکشن لیتے ہوئے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام فارغ کیے گئے ملازمین کو انتباہ کیا کہ کوئی بھی سابق ملازم آفس کے کسی بھی ذمے دار سے ویری فکیشن کی مد میں کسی بھی قسم کی رقم یا لین دین نہ کرے۔



میونسپل کمیٹی سنجھورو اور چیف میونسپل آفیسر اس عمل ککے ذمے دار نہ ہوں گے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ عبدالخالق نامی کلرک کی جانب سے ابھی بھی ویری فکیشن کی مد میں رقوم کی وصولی کا عمل جاری ہے اور اب تک 15سے زائد غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کی بوگس ویری فکیشن کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل متعدد اخبارات میں اس کرپشن کا انکشاف ہوا تھا جس میں فی کس 50ہزار روپے لیے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا جس کے بعد میونسپل کمیٹی سنجھورو کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مقبول خبریں