سوناکشی کے نئے گیت کی دھوم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ‘‘ کل سینماؤں کی زینبت بنے گی

سوناکشی کی فلم کا مقابلہ شاہ رخ اور دیپکا پڈوکون کی فلم ’’چنائی ایکسپریس ‘‘سے ہوگا۔


Showbiz Desk August 14, 2013
ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ ‘‘کے نئے گیت کی وڈیو نے دھوم مچادی۔ فائل: فوٹو

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ '' کے نئے گیت کی وڈیو نے دھوم مچادی۔

فلم کل 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر ریلیز کی جاری ہے۔ اس فلم کا مقابلہ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی تیز رفتاری سے بزنس کرنیوالی فلم ''چنائی ایکسپریس ''کے ساتھ ہوگا جس نے انتہائی قلیل عرصہ یعنی صرف تین دنوں کے دوران 100 کروڑ سے زیادہ کمالیا ہے ۔سوناکشی سنہا کی قبل ازیں فلموں کو بھی بڑی اچھی پذیرآئی ملی ہے ،سلمان اور اکشے کے ساتھ اداکارہ کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا ہے ۔حال ہی میں اداکارہ سوناکشی نے فلم کی پروموشنل تقریب میں دیگر فنکاروں کے ساتھ شرکت کی اور اس موقع پر پرفارم بھی کیا۔پروموشنل تقریبات کے دوران لائیو پرفارمنس دیکھنے کے لیے پرستاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اس کے بعد اداکارہ سوناکشی سنہا اداکار عمران خان اور اکشے کمار کے ساتھ دبئی پہنچیں جہاں پر انھوں نے تشہیری مہم کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی ۔اداکارہ سوناکشی سنہا کی اس فلم کی نمائش کے لیے سینمائوں کی بکنگ سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ادھر26سالہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ نئی فلم ''ونس اپان اے ٹائم دوبارہ ''میں فلم ''لٹیرا ''کے بعد صیح معنوں میں چیلنجنگ کردار نبھایا ہے۔ یہ ایک مکمل فلم ہے جس میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا پڑی ،انھوں نے کہاکہ اکشے کمار اور عمران خان نے بھی اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے ہیں جو شائقین کو مدتوں یاد رہیں گے ۔فلم میں پوری ٹیم نے اپنے کام کو انتہائی ذمے داری سے کیا ہے اور کام کرنے کا حق ادا کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرستار اپنے محبوب فنکاروں کی فلم میں پرفارمنس دیکھ کر فخر کرسکیں گے۔دریں اثناء فلم ''رائوڈی راٹھور''کی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری پکڑ چکے ہیں۔

2010 کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم''ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی''کے سیکوئل ''ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین'' ریلیز کے لیے تیار ہے جسکے نئے گانے کی وڈیو کو آن لائن جاری کردیا گیا جسے شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔ اس گیت کو ڈائون لوڈ کرنیوالوں کی بڑی تعداد نے گیت پر اداکارہ سوناکشی سنہا کی پرفارمنس کو بے حد سراہا ہے ۔بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا اسٹارز کی اس فلم کو 85کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا اور اب اس کی تشہیری مہم پر بھی کثیر سرمایہ خرچ کیا گیا ہے جس پر اس فلم کی کامیابی کو یقینی بنادیا گیا ہے۔ بالی ووڈ نقادوں کے مطابق فلم کی تشہیر بڑی موثر انداز میں چلائی گئی ہے اور اس میں سوناکشی سنہا ،اکشے کمار اور عمران خان سمیت پوری ٹیم نے جم کر کام کیا ہے۔ فلم کی کامیابی کے حوالے سے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور فنکار سبھی پرامید ہیں۔ ان کی اس فلم کے بارے میں کل سینما گھروں میں فیصلہ شائقین سنائیں گے ۔



شائقین کی پسند پر ہی فلم کی قسمت کا دارومدار ہے ۔نقادوں کے مطابق فلم میں بظاہر کوئی خامی یا کمی دکھائی نہیں دیتی جو اس کی ناکامی کا سبب بن سکے ۔اس کا اب مقابلہ بھی شاہ رخ کی عیدالفطر پر کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم چنائی ایکسپریس سے ہوگا ۔بالی ووڈ حلقوں نے اداکارہ سوناکشی کے اس فلم کے دوسرے گیت کی وڈیو کو اچھا رسانس ملنے کو بھی نیک شگون قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ نئے گیت ''بسم اللہ کے بولوں پر ممبنی اس گیت کو رجت اوڑا نے تحریر کیا ہے اور اس گانے کوانوپم امود کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے جسکی وڈیو میں سوناکشی، اکشے کمار اور عمران خان کے ساتھ کلب میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ہدایتکار ملن لتھوریا کی اس فلم میں اکشے کے مدِ مقابل سوناکشی ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں جب کہ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت اروڑا نے تحریر کی ہے جس میں اکشے بحیثیت ڈان( شعیب خان )عمران خان(اسلم)،سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ(جیسمین)اور سونالی معروف اداکارہ (ممتاز) کے کردار نبھاتے نظر آئینگے۔گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو کل 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔قبل ازیں سوناکشی سنہا نے جہاں اپنی اداکاری سے لاکھوں افراد کو اپنا گرویدہ بنایا ہے وہیں فلم '' ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ '' میں کام کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو بھی اپنی شخصیت سے کافی متاثر کیاہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے سیٹ پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلی دفعہ سوناکشی سنہا کے ساتھ کسی فلم میں کام کیا جس میں انھیں کافی مزہ آیا، سوناکشی اپنے کام میں مہارت رکھنے والی اور وقت کی کافی پابند ہیں، وہ ہمیشہ سیٹ پر وقت سے پہلے ہی پہنچ جاتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سوناکشی سنہا فلم میں اپنے کردار پر مکمل عبور رکھتی ہیں اور وہ سین کو اچھے انداز میں ادا کرنے کا گر بھی جانتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کی پرفارمنس سے بے حد متاثر ہوا ہوں ،سوناکشی واقعی ایک پروفیشنل اور ذمے دار فنکارہ ہیں ان کی عمدہ پرفارمنس سے نئی فلم ''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ ''کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی پوری ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور اس میں اکشے کی پرفارمنس کا جادو بھی سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ اکشے کے منفرد انداز نے بھی فلم کو چار چاند لگا دیے ہیں ۔

مقبول خبریں