- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
عمر اکمل نے ایک بار پھر پیروں پر کلہاڑی دے ماری
لاہور: عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنے پیروں پرکلہاڑی دے ماری اور ڈسپلن کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آئے۔
باصلاحیت ہونے کے باوجود کرکٹ میں نام کمانے سے زیادہ ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے بدنام عمر اکمل پی ایس ایل4 میں بہتر کارکردگی اور رویہ کی وجہ سے قومی ٹیم میں واپس آئے، انھیں ’’پاور ہٹر‘‘ کی کمی پوری کرنے کی امید پر موقع دیا گیا تھا۔
سیریز میں ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، مڈل آرڈر بیٹسمین نے پانچوں میچز میں 150رنزتوبنائے لیکن جب بھی ٹیم کو اشد ضرورت ہوئی فتح کا مشن مکمل کرنے سے قبل وکٹ گنوابیٹھے، افوسناک امر یہ کہ ڈسپلن کے حوالے سے بھی پرانی روش پر برقرار رہے۔
پی سی بی کے مطابق عمر اکمل آسٹریلیا کیخلاف پانچویں ون ڈے میچ سے قبل ہفتہ کی رات کو تاخیر تک ہوٹل سے باہر رہے، منیجر طلعت علی کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ ان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کرنے کے ساتھ آئندہ محتاط رہنے کیلیے وارننگ بھی جاری کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اس رات ایک ڈانس پارٹی میں ہلہ گلہ کرتے رہے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی گردش میں رہیں۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمراکمل کو وطن واپس بھجوادیا تھا، دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے پر سخت تنقید بھی کرتے نظر آئے۔
اس سے قبل بھی بیٹسمین ڈانس پارٹیز اور ٹریفک وارڈن کیساتھ جھگڑے سمیت کئی تنازعات میں ملوث رہے ہیں،اس بار پھر انھوں نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مارتے ہوئے ورلڈکپ میں شرکت کا کیس کمزور کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔