پاکستان آٹو پارٹس شو 2019 ایکسپو سینٹر میں 12 اپریل سے شروع ہوگا

یہ نمائش پاکستان آٹو سیکٹر کی ترقی اور مستقبل میں کامیابیوں کے حوالے سے مواقع کو اجاگر کرے گی۔


Business Reporter April 02, 2019
یہ نمائش پاکستان آٹو سیکٹر کی ترقی اور مستقبل میں کامیابیوں کے حوالے سے مواقع کو اجاگر کرے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے اہم صنعتی شو '' پاکستان آٹو پارٹس شو'' کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں12 اپریل سے 14 اپریل تک کیا جائے گا۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسسریز مینوفیکچررز (پاپام) پیپس شو 2019 کا انعقاد کررہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور نمائندے اپنی مصنوعات اجاگر کریں گے۔

شو میں صنعت اور دیگر تمام شعبوں کی نمائندگی ہوگی جن میں آلات اور مشینری بنانے والی کمپنیاں، کار ساز ادارے، خام مال فراہم کرنے والے سپلائرز، سروس پروائڈرز، جامعات کے علاوہ کاسٹنگ، فورجنگ، پلاسٹک اور ربڑ، شیٹ میٹل، فکسچرز اور الیکٹرونکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔

نمائش میں تمام اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیاں بشمول کاریں، بسیں، ٹریکٹرز، رکشا، موٹر سائیکلیں، بڑی بسیں، فور بائی فور اور دیگر کمرشل گاڑیاں شامل ہوں گی، گاڑیوں کی فروخت کے لیے آسانی فراہم کرنے کے لیے بینکنگ صنعت صارفین کو اپنے پیکیجز فراہم کرے گی۔

یہ نمائش ملک کی اہم آٹو پارٹس نمائش ہے جو پاکستان آٹو سیکٹر کی ترقی اور مستقبل میں کامیابیوں کے حوالے سے مواقع کو اجاگر کرے گی۔

مقبول خبریں