ٹریلر کی پک اپ کو ٹکر ایک جاں بحق2 افراد زخمی

حادثہ قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب پیش آیا،پک اپ سڑک کنارے کھڑی تھی۔


Nama Nigar August 26, 2012
حادثہ قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب پیش آیا،پک اپ سڑک کنارے کھڑی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: قومی شاہراہ پر واقع جہلم مسجد اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے سڑک کے کنارے کھڑی کھجور سے بھری پک اپ کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پک اپ ڈرائیور35 سالہ درمحمد گاہو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ وحید علی گاہو اور ظہیر احمد جونیجو شدید زخمی ہوگئے جنھیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جبکہ ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔

مقبول خبریں