بھارت ٹمپریچر بڑھاتا رہا تو معاملہ مزید خراب ہوجائیگا سلیم بخاری

پاکستانی سیاست تبدیل ہوچکی، کوئی جماعت اینٹی بھارت سوچ نہیں رکھتی، اسدعمر


Monitoring Desk August 14, 2013
پاکستانی سیاست تبدیل ہوچکی، کوئی جماعت اینٹی بھارت سوچ نہیں رکھتی، اسدعمر. فوٹو : فائل

تجزیہ کارسلیم بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی سیاسی قیادت ہوش کے ناخن لے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میںمیزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ چوہدری نثارکا بیان بالکل ٹھیک ہے کہ اگرہمارے پاس کوئی چارہ نہ رہاتو قوم کوتیار رہناچاہیے۔ بھارتی میڈیاحافظ سعید کے جلوس کی بات کرتاہے تویہ بھی دیکھنا چاہیے کہ شیوسینا کیا کررہی ہے۔



بھارتی صحافی سوہاشنی حیدرنے کہا کہ تیکھے بیانات صرف بھارت کی طرف سے ہی نہیں پاکستان کی طرف سے بھی آرہے ہیں۔ اب چوہدری نثارنے کہہ دیاکہ ہم جنگ کے لیے تیارہیں، ایک روزقبل وزیرخزانہ نے کہا کہ بھارت کوپسندیدہ ترین ملک قراردینے پرابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ دیکھنے کی ضرورت یہ ہے کہ بھارت کہتاہے کہ ہمارے 5 فوجی مارے گئے، پاکستان کہتاہے کہ ہمیںعلم نہیں۔ اگرپاکستان یہ کہتاکہ ہم تحقیقات کراتے ہیں یا صورتحال کو پرکھتے ہیں تو شاید معاملہ اتنا خراب نہ ہوتا ۔