مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کے دیئے پلان پر عمل کر رہا ہوں، عمراکمل

عباس رضا  بدھ 3 اپريل 2019
ورلڈ کپ کیلیے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، عمر اکمل

ورلڈ کپ کیلیے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، عمر اکمل

قومی ٹیم کے بلے باز عمراکمل کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران جو پلان دیا تھا اسی پر عمل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

پاکستان ون ڈے کپ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی یاد نہیں رکھنا چاہتا، مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہوں، ہر میچ میں کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کروں گا، ورلڈ کپ کیلیے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مواقع ہونے کے باوجود فتح کا مشن مکمل کرنے سے قبل ہی وکٹ گنوا دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ آپ اچھے کھلاڑی ہیں، میچ میں فتح کا سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی میری کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے بہت کام کیا، پاکستان ون ڈے کپ میں ان دونوں کے دیے گئے پلان کے مطابق ہی کھیلا، اگلے میچز میں بھی یہی کارکردگی دہرانے کی کوشش کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔