ملالہ کا بیان ریکارڈ کرنے کیلیے پختونخوا حکومت کا وزارت خارجہ سے رابطہ

ملالہ کا بیان براہ راست ٹیلی فون کے ذریعے یا وڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیا جائے تاکہ تفتیش کا مرحلہ آگے بڑھ سکے۔


Online August 15, 2013
ملالہ کا بیان براہ راست ٹیلی فون کے ذریعے یا وڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیا جائے تاکہ تفتیش کا مرحلہ آگے بڑھ سکے۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کی حکومت نے ملالہ یوسفزئی کا بیان برطانیہ سے ٹیلی فون یا وڈیولنک پر ریکارڈ کرنے کے لیے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

محکمہ قانون کی جانب سے وزارت خارجہ کو ارسا ل کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پر ہونے والے حملے کے بعد ان کے بیرون ملک منتقلی کے باعث بیان قلمبند نہیں ہوسکا لہذا برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ان کا بیان براہ راست ٹیلی فون کے ذریعے یا وڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیا جائے تاکہ تفتیش کا مرحلہ آگے بڑھ سکے۔ اس حوالے سے محکمہ قانون کی سفارشات پر وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد بیان قلمبند کرلیا جائے گا۔

مقبول خبریں