یاد رہنے والا کردار نبھانا چاہتی ہوں چترانگدا سنگھ

مدتوں یاد رکھا جانے والا کردار نبھانا چاہتی ہوں، چترانگدا سنگھ


Net News August 16, 2013
میں نے کبھی بھی کسی کو کاپی کرنے کی شعوری کوشش نہیں کی۔فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ نے کہا ہے کہ مدتوں یاد رکھا جانے والا کردار نبھانا چاہتی ہوں، فلم کا ایسا کردار ملے جسے کرنے پر وہ کردار ہی امر ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ میری اپنی شناخت اور مقام ہے میرا کسی سے موازانہ نہ کیا جائے ،میں نے کبھی بھی کسی کو کاپی کرنے کی شعوری کوشش نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کے لیے کسی نے کہا ہے ۔ا نئی فلم کے لیے بے مثال کردار نبھانا چاہتی ہوں ۔منفرد کردار کی تلاش میں ہوں جسے نبھاکر امر ہوجانا چاہتی ہوں ۔ رواں سال اداکارہ کی دو فلمیں سلور اسکرین کی زینت بنائی جائیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے ۔فلم کی کہانی بھی دلچسپ ہے ،میوزک عمدہ ہے اور کرداروں پر بڑی محنت کی گئی ہے ۔

مقبول خبریں