ایاز سومرو عوام کی توجہ حکومتی کرپشن سے ہٹانا چاہتے ہیںرانا ثنااﷲ

رحمٰن ملک موبائل کمپنیوں سے مال بناناچاہتے ہیں، حکمرانوں کے جانے کا وقت قریب آن پہنچا


Numainda Express August 26, 2012
رحمٰن ملک موبائل کمپنیوں سے مال بناناچاہتے ہیں، حکمرانوں کے جانے کا وقت قریب آن پہنچا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااﷲ خاں نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ساڑھے چارسال سیاست نہیں بلکہ عبادت کی ہے، رحمن ملک موبائل کمپنیوں سے مال بناناچاہتے ہیں، ایازسومرو اوران جیسے دیگر افرادکی گفتگو کا مقصد معاملات میں الجھاؤ پیدا کر کے عوام کی توجہ حکومتی کرپشن سے ہٹانا ہے، ایاز سومرو جوکارروائی کرناچاہتے ہیں وہ کریں،صوبوں کی تشکیل پر پنجاب سے محض دو ممبران کی نمائندگی پنجاب کے معزز ایوان کی توہین ہے، اثاثہ جات کی بوگس ڈیکلریشن پرعمران خان کو شرم آنی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوںنے پنجاب اسمبلی میںپری سیشن میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت اور پنجاب حکومت نے ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی،رحمٰن ملک ہر معاملے میں دو نمبری کررہے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ ایازسومروکو پتہ ہوناچاہیے کہ جیل میں کوئی آئے یاجائے ریکارڈ بہرحال موجودہوتا ہے، حکمرانوں کے جانے کا وقت قریب آن پہنچا ہے،حکومتی ادارے نیب نے 83 ارب روپے کے اسکینڈل کا انکشاف کیا ہے۔

صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا کہصوبوں کی تشکیل کی آڑ میں پنجاب کی تقسیم کرپٹ زرداری ٹولے کی محض ڈرامابازی ہے جس سے پیپلزپارٹی کی حکومت سیاسی مقاصدحاصل کرناچاہتی ہیانھوں نے کہاکہ عمران خان کے اثاثوںکی تفصیلات سن کر پوی قوم حیران ہے، اثاثوں کی ڈیکلریشن میںعوام کودھوکادینے پرعمران خان کو پراسیکیوٹ کرناچاہیے، عمران خان کے ذمے عوام کی جانب سے صدقات و خیرات کی مد میں اکٹھے کئے گئے 30 کروڑ روپے بھی واجب الادا ہیں، اب تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ سڑکوں پر جھولی پھیلا کر چندہ مانگے اور اپنے نام نہاد قائد کے ذمے واجب الادا 30 کروڑ روپے شوکت خانم ہسپتال میں جمع کرائے اور ساڑھے بارہ ہزار روپے کا قرض بھی ادا کرے۔