کوٹری مانجھند کے قریب برساتی نالے میں دادی پوتا ڈوب گئے

8سالہ اعظم نالے میں نہاتے ہوئے ڈوبنے لگا جسے بچانے کی کوشش میں 50سالہ حسنہ پانی کے تیز بہاؤ کی نذر، بہن کو بچا لیا گیا


Nama Nigar August 17, 2013
قریبی گائوں کے لوگوں نے فوری طور پر ندی میں کود کر فاطمہ کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔ فوٹو: فائل

مانجھندکے قریب برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 8 سالہ بچے کو بچانے کے لیے پانی میں کودنے والی دادی اور بہن بھی ڈوب گئیں، بہن کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم دادی اور پوتا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مانجھند تعلقہ کے شہر علی آباد کے قریب درگاہ داد شہید کے سامنے برساتی ندی میں نہاتے ہوئے 8 سالہ اعظم ولد گل حسن کھوسو ڈوبنے لگا جسے ڈوبتا دیکھ کر قریب ہی موجود اس کی 50 سالہ دادی حسنہ کھوسو اور 15 سالہ بہن فاطمہ نے اعظم کو بچانے کی کوشش کی جس پر تینوں ہی پانی کے تیز بہائو کی نذر ہو گئے، قریبی گائوں کے لوگوں نے فوری طور پر ندی میں کود کر فاطمہ کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا۔



جبکہ دادی پوتا پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشیں بھی برساتی نالے سے نکال لی گئیں۔ اطلاع ملنے پر علی آباد پولیس نے لاشیں تحویل میں لیں اور ایل ایم یو جامشورو اسپتال روانہ پہنچائیں۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈوبنے والے دادی اور پوتا کی میتیں گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا ۔

مقبول خبریں