جعلی ڈگری کیس وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان بری

وزیر پٹرولیم کا ڈپلومہ مشکوک نہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن


Numainda Express April 12, 2019
وزیر پٹرولیم کا ڈپلومہ مشکوک نہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن۔ فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن عدالت نے 7 سال پرانے جعلی ڈگری کے مقدمے میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے کیس پر سماعت کی اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا، اینٹی کرپشن حکام کی طرف سے مکمل تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی ڈگری کیس میں 7سال بعد انھیں کلین چٹ دیدی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر پٹرولیم کا ڈپلومہ مشکوک نہیں۔

مقبول خبریں