دمشق شامی فوج کا راکٹ حملہ 4 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

شامی فورسز کی مسلسل اقدامات کے باوجود مضافاتی علاقوں میں باغیوں کا کنٹرول ہے اور وہ آزادانہ اپنی۔۔۔، عالمی میڈیا


AFP August 17, 2013
شام کے شہر حلب میں بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کے پاس لوگ جمع ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

دمشق میں شامی فوج کے راکٹ حملے میں4 بچوں سمیت کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق واقعہ دمشق کے جنوب مشرق میں واقع ملیحہ ضلع میں پیش آیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس علاقے میں باغیوں کا کافی اثر و رسوخ ہے جن کو نشانہ بنانے کیلیے جمعے کی علی الصباح کارروائی کی گئی۔



شامی فوج نے مضافاتی علاقے یبرود، رنکوس اور دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کوئی اہم گرفتاری یا باغیوں کے کسی بڑے لیڈر کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ اے ایف پی کے مطابق شامی فورسز کی مسلسل کارروائیوں اور اقدامات کے باوجود مضافاتی علاقوں میں باغیوں کا کنٹرول ہے اور وہ آزادانہ اپنی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔