- محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے
- فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
- وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
- ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط
- رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ
- نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
- ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
- پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
- تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
- امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک
- مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی
- سعودی عرب میں 40 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- خودکار ڈرون جو 45 کلوگرام وزن اٹھاکر 900 کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے
- نیند کے دوران ایکنی ختم کرنے والا چاندی کا تکیہ
- مصالحوں سے بنی سب سے بڑی تصویر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- کراچی سمیت صوبے بھر کے پرائیوٹ اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولنے کا حکم
- ق لیگ کی صدارت؛ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک فریق کو گھر بیٹھنا ہوگا، طارق چیمہ
نائٹ ٹیسٹ، پاکستانی کرکٹرز کیلیے 1 ملین ڈالر کا خصوصی پیکیج تیار

فلڈ لائٹس میں کھیلنے پر گرین کیپس کی عدم دلچسپی کے بعد آسٹریلیا کا آپشن پرغور،پی سی بی کینگروز کے نہ آنے پر ناراض۔ فوٹو : فائل
سڈنی: پاکستان کی بھی ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے میں دلچسپی ختم ہونے لگی جب کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کو منانے کی کوششیں تیز کردیں، کھلاڑیوں کو ایک ملین ڈالر کا خصوصی پیکج بھی دیا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تسلسل سے انعقاد کیلیے کوشاں تاہم مہمان سائیڈز مسلسل انکار کررہی ہے، گذشتہ برس بھارت نے رات کو پنک گیند سے طویل طرز کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کو امید تھی کہ رواں برس پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی اس پر تیار بھی ہوگیا تھا تاہم آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے ٹور سے انکار پر اس نے بھی سخت ردعمل کا فیصلہ کیا،اب کرکٹ آسٹریلیا پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ نائٹ ٹیسٹ نہیں کھیل سکتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا سے گزشتہ ماہ یو اے ای میں کھیلی جانے والی 5 ون ڈے کی سیریز کے 2 میچز اپنے ملک میں کھیلنے کی درخواست ہوئی تھی جسے سی اے نے اپنے سیکیورٹی ماہرین بھیجے بغیر ہی مسترد کردیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ جس طرح کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے مہمان پلیئرز کو ایک ملین ڈالر کا خصوصی پیکج دیا تھا، ایسا اس بار بھی کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی اس موسم گرما کی اپنی دوسری مہمان سائیڈ نیوزی لینڈ کو پرتھ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر راضی کرچکا ہے۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا پر بھارت کی جانب سے بھی دباؤ ہے کہ وہ جنوری میں ون ڈے سیریز کیلیے اپنی ٹیم ان کے ملک بھیجے، گذشتہ 40 برس کے دوران کبھی بھی کینگروز نے اپنے ہوم سیزن کے دوران کسی دوسرے ملک کا ٹور نہیں کیا، اسی لیے بھارتی مطالبے پر بھی حکام پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔