وکلا نے زبردستی ماڈل کورٹس میں کام بند کروا دیا

ماڈل کورٹس کے ججز وکلا کے دباؤ پر سماعت ختم کرکے چیمبرز میں چلے گئے۔


کورٹ رپورٹر April 16, 2019
ماڈل کورٹس کے ججز وکلا کے دباؤ پر سماعت ختم کرکے چیمبرز میں چلے گئے۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

وکلا نے زبردستی ماڈل کورٹس میں کام بند کروا دیا۔

قانون کے رکھوالے قانون ہاتھ میں لینے لگے، وکلا نے زبردستی ماڈل کورٹس میں کام بند کروا دیا عدالتوں میں موجو دوکلا اور ملزمان کو باہرنکال دیا۔ ماڈل کورٹس کے ججز وکلا کے دباؤ پر سماعت ختم کرکے چیمبرز میں چلے گئے۔

ساؤتھ کی ماڈل کورٹ میں سرکاری وکلا اور کراچی بار کے عہدیداروں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سرکاری وکلا نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ میں ہڑتال کروائیں پھر ہمیں روکیں۔

مقبول خبریں