فیض آباد دھرنا؛ الیکشن کمیشن نے فیصلہ چیلنج کر دیا

عقیل افضل / این این آئی  منگل 16 اپريل 2019
بینک اکائونٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ بھی دی۔ فوٹو:فائل

بینک اکائونٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ بھی دی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ریکارڈ ثابت کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین، قانون پر مکمل عمل کیا، 16 اگست 2107 کو تحریک لبیک کو بینک اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا نوٹس دیا اور تفصیلات فراہم نہ کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ بھی دی، فیصلے کا پیرا نمبر 4 الیکشن کمیشن کے اقدامات کے برعکس ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز ادارے کی کارکردگی پر منفی اثرات ڈالیں گی، کیس کے میرٹس پر بحث کرنا نہیں چاہتے، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق آ بزرویشنز کو حذف کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔