درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس پر کروڑوں کی ٹیکس چوری کا انکشاف

احتشام مفتی  منگل 16 اپريل 2019
متعدد کو نوٹس جاری، کنسائنمنٹس کے واجبات ادا نہ کرنے پرکیس نیب کے حوالے کر دیا جائیگا۔ فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس/فائل

متعدد کو نوٹس جاری، کنسائنمنٹس کے واجبات ادا نہ کرنے پرکیس نیب کے حوالے کر دیا جائیگا۔ فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس/فائل

کراچی:  پاکستان کسٹمز نے یارن کے درآمدی کنسائنمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس پر کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ریونیو چوری کی نشاندہی کی ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ کسٹمز اپریزمنٹ کلکٹریٹ ایسٹ میں تعینات ایڈیشنل کلکٹر کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ یارن کے بیشتر تجارتی درآمدکنندگان جمع کرائی جانیوالی دستاویزات میں صنعتوں کیلیے درآمدات ظاہر کرکے درآمدہ یارن کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کرارہے ہیں جس سے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں ر وپے کا نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ یارن کے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندگان کی جانب سے یارن کے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس جعلی صنعتی یونٹ ظاہرکرکے کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔