بھارت کو مطلوب ترین لشکر طیبہ کے مبینہ دہشتگرد عبدالکریم عرف ٹنڈا گرفتار

عبدالکریم عرف ٹنڈا کو جمعے کو بھارت نیپال سرحد پر بنواسا کے مقام سے گرفتار کیاگیا اور ہفتہ کو عدالت میں پیش کیاگیا۔


AFP/Net News August 18, 2013
عبدالکریم ٹنڈا بھارت کو 40 سے زیادہ بم دھماکوں کے الزام میں مطلوب ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارت کو مطلوب ترین شدت پسندوں میں سے ایک سید عبدالکریم عرف ٹنڈاکودہلی پولیس نے بھارت نیپال سرحدسے گرفتار کرلیاہے۔

دارالحکومت دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر سپیشل سیل ایس این سریواستو نے کہاکہ عبدالکریم عرف عبدالقدوس ٹنڈا کو جمعے کو بھارت نیپال سرحد پر بنواسا کے مقام سے گرفتار کیاگیا اور ہفتہ کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ عبدالکریم کے پاس سے پاکستان کا ایک پاسپورٹ ضبط کیاگیا ہے جن پر ان کا نام عبدالقدوس درج ہے۔پولیس سربراہ کے مطابق نے بتایا کہ انھیں ٹنڈا کے نام سے اس لئے جانا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنا بایاں ہاتھ بم بنانے کی کوشش میں گنوا دیاتھا۔

جوائنٹ پولیس کمشنر ایم ایم اوبرائے نے بتایاکہ 2004ء میں انکی موت کی خبر آئی تھی لیکن 2005ء میں پھر پتہ چلا کہ وہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم ہیں۔ پولیس کے مطابقعبدالکریم ٹنڈا نے40سال کی عمر میں شدت پسندی اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لیناشروع کیا، وہ سرحد پاس سے بھارت میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انھیں بظاہر ایک خلیجی ریاست سے ملک بدرکرکے روانہ کیاگیاہے۔ٹنڈا کا تعلق کالعدم لشکر طیبہ سے بتایاجاتاہے اور انہیں بم بنانے کے ماہر کے طور پر جاناجاتاہے۔ٹنڈا کے بارے میں انٹرپول کی جانب سے ایک نوٹس 1996ء میں جاری کیاگیاتھا۔ بھارتی خبرایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بھارت کے شمالی صوبے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 70سالہ ٹنڈا ان 20افراد میں شامل ہیں جنہیں 2001ء میں بھارتی پارلیمان پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان سے طلب کیاگیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں