دورۂ سری لنکا کیلیے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا اعلان

پاکستان انڈر19 ٹیم سری لنکا میں میزبان سے 2 چار روزہ کے بعد تین ایک روزہ میچز میں بھی نبرد آزما ہوگی۔


Sports Reporter April 17, 2019
پاکستان انڈر19 ٹیم سری لنکا میں میزبان سے 2 چار روزہ کے بعد تین ایک روزہ میچز میں بھی نبرد آزما ہوگی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے دورۂ سری لنکا کیلیے انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا۔

دورۂ سری لنکا کیلیے روحیل نذیر کو قیادت سونپی گئی جبکہ محمد طحہ کو نائب مقرر کیاگیا ہے، دیگرکھلاڑیوں میں عباس آفریدی، اختر شاہ ، باسط علی، حیدر علی، خیام خان، محمد حارث، محمد جنید، محمد وسیم، نیاز خان، صائم ایوب، شیراز خان، سلیمان شفقت اور قاسم اکرم شامل ہیں،امیرعلی، عرفان نیازی، محمد عامر، نادر شاہ اور سید نذیر کو ریزرو میں رکھاگیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ میں اعظم خان کو کوچ کم منیجر کی ذمہ داری ملی، محتشم رشید معاون کوچ کے فرائض نبھائیں گے، فہیم شاہ فزیو، صبوراحمد ٹرینراور عثمان ہاشمی اینالسٹ کے طور پر کولمبو جائیں گے۔

پاکستان انڈر19 ٹیم سری لنکا میں میزبان سے 2 چار روزہ کے بعد تین ایک روزہ میچز میں بھی نبرد آزما ہوگی، پہلا چار روزہ مقابلہ 3 سے 6 مئی تک گال میں شیڈول ہے، دوسرا میچ ہمبنٹوٹا میں 9 سے 12 مئی تک ہوگا، ٹور کے ابتدائی 2ون ڈے میچز اسی مقام پر بالترتیب 15 اور17 مئی کو ہونے ہیں، سیریز کا اختتامی معرکہ گال میں 20 مئی کو ہوگا،قومی ٹیم 30 اپریل کو کولمبو کیلیے اڑان بھرے گی۔

 

مقبول خبریں