ربیعہ رزاق کامیاب ترین ملکی پاور لفٹر بن گئیں

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 17 اپريل 2019
ربیعہ رزاق نے 9 نئے قومی ریکارڈز کے ساتھ مجموعی طور پر387 کلوگرام وزن اٹھاکرسب کوحیران کردیا۔ فوٹو : فائل

ربیعہ رزاق نے 9 نئے قومی ریکارڈز کے ساتھ مجموعی طور پر387 کلوگرام وزن اٹھاکرسب کوحیران کردیا۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  واپڈا کی ربیعہ رزاق نے سب سے کامیاب پاکستانی خاتون پاورلفٹرکا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ربیعہ رزاق نے 9 نئے قومی ریکارڈز کے ساتھ مجموعی طور پر387 کلوگرام وزن اٹھاکرسب کوحیران کردیا، قومی ایونٹ میں واپڈا110 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر رہا، ریلویز نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قومی ویمنز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ربیعہ نے مجموعی طور پر387 کلوگرام جبکہ ڈیڈ لفٹ کیٹیگری میں157 کے جی وزن اٹھاکرخود کو ملک کی طاقتور خاتون ثابت کردکھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔