پی پی ایل نے عراق میں گیس کی تلاش کیلیے کنویں کی کھدائی شروع کردی

پی پی ایل بیرون ملک تیل وگیس تلاش کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی۔


Staff Reporter April 17, 2019
پی پی ایل بیرون ملک تیل وگیس تلاش کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی۔ فوٹو : فائل

حکومت کی ملکیتی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے عراق میں گیس کی تلاش کیلیے کنویں کی کھدائی شروع کردی۔

پی پی ایل بیرون ملک تیل وگیس تلاش کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی۔ پی پی ایل عراق کے بلاک 8 میں یہ کھدائی کررہی ہے ،اس کنویں کو مدائن ۔1 کا نام دیا گیا ہے۔ 14 اپریل سے یہ کھدائی ایسے علاقے میں ہورہی ہے جہاں تیل وگیس کے وسیع ذخائر ہیں۔

یہ کھدائی تھری ڈی سیسمک سروے کے بعد کی جارہی ہے اور یہاں سے پانچ ہزار میٹر گہرائی میں یومیہ 200 سے 300 ملین مکعب فٹ گیس ملنے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں