تخلیقی کاروباری آئیڈیاز کی مومینٹم کانفرنس کراچی میں ہوگی

بزنس رپورٹر  بدھ 17 اپريل 2019
پری ایونٹ میں 100 اسٹارٹ اپس کے درمیان پچنگ سمیت سرگرمیاں 28 اور 29 اپریل کو نیشنل انکوبیشن سینٹر کراچی میں ہوںگی۔ فوٹو: فائل

پری ایونٹ میں 100 اسٹارٹ اپس کے درمیان پچنگ سمیت سرگرمیاں 28 اور 29 اپریل کو نیشنل انکوبیشن سینٹر کراچی میں ہوںگی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی کاروباری آئیڈیاز کا میلہ 30اپریل سے یکم مئی تک کراچی میں منعقد ہوگا۔

رواں سال ہونے والی مومینٹم کانفرنس میں 100 سے زائد تخلیقی اسٹارٹ اپ پیش کیے جائیں گے جو حتمی کامیابی کے لیے ایک دوسرے کے مقابل ہوںگے۔ پری ایونٹ میں 100 اسٹارٹ اپس کے درمیان پچنگ سمیت سرگرمیاں 28 اور 29 اپریل کو نیشنل انکوبیشن سینٹر کراچی میں ہوںگی۔

مومنٹم ایک عالمی سٹارٹ اپ کمیونٹی ہے جو جدید اور اختراعی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے والے کاروباری افراد کو تعلیم دینے، ان میں شوق پیدا کرنے اور ایک دوسرے سے منسلک کرنے کیلیے تیار کی گئی ہے تا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کی ترقی کے لیے علم پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ ایک پلیٹ فارم ہے جو ایکو سفایر کے تمام حصہ داروں بشمول سٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، انکیو بیٹرز اور دیگر شراکت داروں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔گزشتہ سال پورے ایکو سسٹم سے 300 اسٹارٹ اپس اپنے بہترین کاروباری تجربہ اور جدید دماغ کے ساتھ ساتھ اسپیکر سیشن ، ورکشاپس اور حاضرین کے ساتھ مصروف رہیں۔اس طرح شرکاء کو 500 مختلف مینٹروز، مقررین اور سٹارٹ اپس کے تجربات سے سیکھنے کا موقع میسر آیا۔

بانی عامر جعفری نے کہا کہ فیس بک، گوگل، آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ اور اے ڈبلیو ایس جیسی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی مومنٹم میں شرکت اور اسٹیج پر ان کی موجودگی ہمارے لیے بہت عمدہ تجربہ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔