ملائیشین تاجروں کا 30 رکنی وفد ایکسپو پاکستان میں شرکت کریگا

26 تا 29 ستمبر کراچی میں منعقد ہوگی، بزنس ٹوبزنس میٹنگ کیلیے تاجروں سے درخواستیں طلب


Business Reporter August 19, 2013
ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی کے مطابق ملائیشین تاجروں کا وفد نمائش میں شرکت کے علاوہ پاکستانی تاجروں سے ملاقاتیں کرے گاایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی کے مطابق ملائیشین تاجروں کا وفد نمائش میں شرکت کے علاوہ پاکستانی تاجروں سے ملاقاتیں کرے گا. فوٹو: فائل

پاکستان ملائیشیافرینڈشپ ایسوسی ایشن اینڈبزنس فورم کی دعوت پرملائیشیاکے تاجروں کا 30رکنی وفدپاکستان کی سب سے بڑی نمائش ایکسپو پاکستان میں شرکت کریگا، نمائش 26ستمبرسے 29 ستمبر تک ایکسپو سینٹرکراچی میں منعقد ہوگی۔

ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی کے مطابق ملائیشین تاجروں کا وفد نمائش میں شرکت کے علاوہ پاکستانی تاجروں سے ملاقاتیں کرے گا اوربزنس ٹوبزنس میٹنگزمیں دوطرفہ تجارت کے فروغ اورتجارتی روابط بڑھانے پربات چیت کی جائے گی جبکہ ملائیشین تاجروں کے پاکستانی تاجروں کے ساتھ جوائنٹ وینچربھی موقع ہیں۔



ان تاجروں کا تعلق آٹوموبائل، فرنیچر، برقی آلات، تعمیراتی خام مال، ایجوکیشن سروسز اور فوڈ اینڈ بیوریج کے شعبوں سے ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی کے مطابق ملائیشین تاجروں سے بزنس ٹوبزنس میٹنگ کیلیے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن کیلیے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پاکستانی تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شعبوں کا انتخاب کرکے 30 اگست تک رجسٹریشن کیلیے اپنی درخواستیں جمع کروادیں تاکہ ملائیشین تاجروں کے ساتھ بزنس ٹوبزنس میٹنگ کا اہتمام کیا جاسکے۔