مہندرا سنگھ دھونی کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے

دھونی کی جگہ ٹیم کی قیادت سریش رائنا نے کی۔


Sports Desk April 18, 2019
دھونی کی جگہ ٹیم کی قیادت سریش رائنا نے کی۔ فوٹو : فائل

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے۔

سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں چنئی سپر کنگز کو اپنے مستقل کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ساتھ حاصل نہیں تھا۔ وہ کمر کی تکلیف کے باعث آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے، ان کی جگہ ٹیم کی قیادت سریش رائنا نے کی۔ یہ 2010 کے بعد پہلا موقع تھا جب چنئی کا کپتان دھونی کے سواکوئی اور تھا۔