’’جسم ٹو‘‘ کی نمائش سے سنسر بورڈ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

فلم کی نمائش پرسخت ایکشن لیاجائے گا، وفاقی سیکریٹری امتیازعنایت الٰہی


Showbiz Reporter August 27, 2012
بولڈ مناظر کی وجہ سے فیملیز فلم ادھوری چھوڑ کر جانے لگیں، سینما مالکان پر سخت تنقید۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستانی سینما گھروں میں زیرنمائش بالی وڈ کی بولڈ فلم ''جسم ٹو'' نے مرکزی فلم سنسربورڈ کی ''اعلیٰ کارکردگی'' کا پول کھول دیا ہے۔ ذرایع سے معلوم ہواہے کہ وفاقی سیکریٹری امتیاز عنایت الٰہی نے فلم کوامپورٹ کا دعویٰ کرنے والی دوپارٹیوں کے سامنے آنے پرفلم کوسنسر کرنے سے روکا تھا لیکن چیئرمین سنسربورڈ نے اپنے سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر فلم کونمائش کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق انگریزی فلموں کی پورن اسٹار سنی لیون کی بطور ہیروئن بالی وڈ میں پہلی فلم ''جسم ٹو'' کی عیدالفطرکے پہلے روزسے بغیرپبلسٹی نمائش جاری ہے۔ اس فلم میں سنی لیون نے اپنی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے عریاں سین عکسبند کروائے ہیں۔ فیملیزکے ساتھ آنے والے لوگ فلم میں بولڈ مناظردیکھ کرادھوری فلم چھوڑکرجانے لگے۔ بلکہ سینماانتظامیہ کو ایسی بولڈ فلم کی نمائش پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جب اس سلسلہ میں'' ایکسپریس'' نے وفاقی سیکریٹری امتیازعنایت الٰہی سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ فلم کی نمائش پرسخت ایکشن لیاجائے گا۔ اس میںملوث مرکزی فلم سنسربورڈ کے اہلکاروںاور سینما مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔ دوسری جانب موقف جاننے کے لیے جب چیئرمین مرکزی فلم سنسربورڈ شاہنوازنون سے رابطہ کیا گیاتوان کے فون حسب روایت بند تھے۔

مقبول خبریں