ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں، جنید خان

میاں اصغر سلیمی  اتوار 21 اپريل 2019
دباؤ میں زیادہ بہتر پرفارم کرتا ہوں، جنید خان

دباؤ میں زیادہ بہتر پرفارم کرتا ہوں، جنید خان

قومی فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ ہر میچ کیریئر کا آخری میچ سمجھ کر کھیلتا ہوں جس کی وجہ سے مجھ پر پریشر بھی ہوتا ہے اور میں دباؤ میں زیادہ بہتر پرفارم کرتا ہوں۔

قذافی اسٹیڈیم میں ایکسپریس سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ محمد عامر کا ٹیم کے ساتھ رہنے کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا جو محنت کرے گا وہ اوپر آجائے گا۔ ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جس کا فائدہ ٹیم کو ہو،مجھے اللہ پر پورا یقین ہے ، میں جس ایریا سے آیا ہوں وہاں پر تو کرکٹ ہوتی نہیں اس کے باوجود میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔

جنید خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بطور سینئر 100فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، میرا اس سے بات پر مکمل یقین ہے جب آپ محنت کرتے ہیں تو اللہ اس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کا سب سے سینیئر کھلاڑی ہوں،ورلڈ کپ کے میچز میں اپنا تجربہ ینگسٹرز سے شئیر کروں گا، ورلڈ کپ کے دوران کسی کسی ایک بیٹسمین کو نہیں بلکہ ہر اچھے بیٹسمین کو آؤٹ کرنا میرا ہدف ہے، عمران خان نے لیجنڈ کھلاڑی ہیں، ان کی ٹپس کا  قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔