کے پی کے حکومت میں آئندہ ماہ سے صرف اتوار کو چھٹی ہوگی

صوبائی حکومت نے ہفتہ وار تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چھٹی صرف اتوار کو ہو گی۔


Online August 20, 2013
صوبائی حکومت نے ہفتہ وار تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چھٹی صرف اتوار کو ہو گی۔ فوٹو فائل

صوبائی حکومت نے آئندہ مہینے سے ہفتہ وار2 چھٹیاں ختم کرنے پررضا مندی ظاہر کردی ہے۔

سابق خیبر پختونخوا حکومت نے بھی ہفتہ وار 2 تعطیلات کی مخالفت کی تھی تاہم اس کے باوجود صوبے میں یہ تعطیلات برقراررکھی گئیں اب صوبائی حکومت نے ہفتہ وار تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چھٹی صرف اتوار کو ہو گی۔

محکمہ قانون، اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی رضا مندی کے بعد صوبائی حکومت نے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا عندیہ دیا۔ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سمری آئندہ 2 روز میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کوارسال کردی جائے گی جن کی منظوری کے بعد ہفتے کوچھٹی ختم کردی جائے گی۔

مقبول خبریں